حج فلائٹ آپریشن جاری 5ہزار عازمین سعودیہ پہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر سے جاری حج فلائٹ آپریشن میں تیزی آ گئی۔ اب تک21پروازوں کے ذریعے5ہزار 250 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ آج 13حج پروازوں کے ذریعے مزید35و 10 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ اسلام آباد سے 4، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2جبکہ سیالکوٹ سے 1حج پرواز روانہ ہو گی۔ سرکاری عازمین حج کے فضائی آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال حصہ لے رہی ہیں، ملک کے دس حاجی کیمپوں کے ذریعے مرحلہ وار تربیت، سفری دستاویزات اور ویکسین فراہمی کا عمل جاری ہے، عازمین حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی اور سعودی ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ 24گھنٹے تعینات ہے، حج فضائی آپریشن 31مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں