اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت مذہبی امور نے 2027سے 2030تک چار سالہ حج پالیسی کا اعلان کردیاویٹنگ لسٹ نظام کے تحت عازمین حج کو دس فیصد پیشگی رقم ادا کرنے پر مرضی کے سال حج کی سہولت ہوگی۔وزیرمذہبی امور سردار یوسف کیمطابق عازمین رجسٹریشن کے وقت حج اخراجات کا 10 فیصد جمع کروا کر اپنی پسند کے سال حج کرسکیں گے،رجسٹریشن ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کے ذریعے ہوگی۔ وزیر مذہبی امورکاکہنا ہے کہ یہ 10فیصد جو سیونگ پالیسی شروع کی جارہی ہے اس پالیسی کے تحت وہ اقساط میں پیسے جمع کروائیں گے اورجس وقت وہ مکمل ہوں گے،یہ شرعی اکائونٹ میں ہوں گے،ابھی سے اس کی ایک رجسٹریشن ہوئی ہے، انہوں نے اپنی آپشن دی ہوئی ہے۔یہ پراسیس ہے یہ چلتا رہیگا۔پالیسی کیمطابق سرکاری سکیم کے تحت مختلف دورانیے کے متعدد حج پیکیجزمتعارف کرائے جائیں گے، حجاج کی رہائش، ٹرانسپورٹ،کیٹرنگ،فضائی سفراورسامان کی ترسیل کے لیے تین سے چارسال کے معاہدے کیے جاسکیں گے۔ سیکرٹری مذہبی امورابراراحمدکاکہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ آپ نے ایک سال سے زائد کی پالیسی بنائی،سعودی ٹائم لائنزکومیچ کرنے کے لیے آپ کو ایڈوانس پلاننگ کی ضرورت ہے،ایڈوانس پلاننگ کسی بھی صورت میں ہو وہ بہتر ہوتی ہے اس سے آپ کی فزیکل ارینجمنٹس بھی اچھی ہوتی ہیں آپ زیادہ آرگنائز طریقے سے جاسکتے ہیں۔ نئی پالیسی میں سرکاری کوٹہ 60 اور اورنجی حج اسکیم کا کوٹہ 40 فیصد ہوگا،نجی کمپنیوں کا پورٹل بنانا لازمی قراردیاگیا، جبکہ نجی کمپنیوں کی نگرانی اور آڈٹ بھی ہو گا، سرکای حج اسکیم اس سال 12 سے 13 لاکھ روپے اخراجات ہوں گے۔




