اسلام آباد (بیوروچیف) آئندہ برس حج کے لیے 16نومبر 2027تک موثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق17اگست سے سرکاری و نجی حج درخواستوں کی وصولی کے لیے موثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد16نومبر 2027 سے پہلے ختم ہونے پر فوری تجدید کرائیں، عازمین حج کے پاسپورٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تجدید کی جا رہی ہے۔




