اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاوسنگ پالیسی 2026کی منظوری دے دی ۔ یہ پالیسی 25سال بعد عمل میں آئی ہے کیونکہ ملک کی سابقہ ہائوسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2026کی منظوری سے ایک جامع قومی فریم ورک کی دیرینہ ضرورت پوری ہوگی جس کا مقصد ہائوسنگ اور شہری منصوبہ بندی کی ترقی کے لیے واضح سمت فراہم کرنا ہے۔




