حدود کیس کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حدود کیس کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ٹائون ایس پیز’ ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکمنامہ جاری کر دیا۔ مذکورہ افسران کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض افراد حدود کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرتے ہیں، بعض مدعی دانستہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرواتے ہیں اور عدالت میں مدعی اور گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو جاتے ہیں اور انوسٹی گیشن افسران کی تفتیش ناقص جانبدارانہ پائی گئی تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت نے بھی دفعہ 22 اینٹی ریپ 2021 ایکٹ کے تحت جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کو قانونی قرار دیا ہے۔ ایسے افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں