حرامانی ماضی کے مقابلے میں غیر مہذب ہوگئی ہیں،نتاشا علی

اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکارہ نتاشا علی نے ساتھی اداکارہ حرا مانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر ماضی کے مقابلے غیر مہذب ہونے کا الزام عائد کردیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہے سادگی میں شادی کرنے کا خیال تھا، اسی لیے انہوں نے اپنی شادی سادگی میں کی۔ان کے مطابق انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران خاموشی اور سادگی سے شادی کرنے کو ترجیح دی، کیوں کہ وہ شادی پر زیادہ اخراجات کرنے کے حق میں نہیں۔نتاشا علی کے مطابق انہیں انوکھی نامی ڈرامے میں اپنا کردار سب سے اچھا لگتا ہے، اسی کردار کے بعد ہی انہیں شہرت ملی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈولی کی آئے گی بارات میں ان کے کردار کو انوکھی کے کردار سے بھی زیادہ شہرت ملی۔انہوں نے شکوہ کیا کہ ڈولی کی آئے گی بارات کے بعد لوگوں کو لگا کہ انہوں نے صرف مذکورہ ڈرامے میں ہی کام کیا، ان کے باقی کام کو نظر انداز کردیا گیا۔محبت کے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا بھی محبت میں دل ٹوٹا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔نتاشا علی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی اور ان کا دل نہیں ٹوٹا، وہ جھوٹ بولتے ہیں، شادی سے پہلے تقریبا ہر کسی کا دل محبت میں ٹوٹتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں