حصہ مانگنے پر مارکی مالکان نے پارٹنر کو تشدد اور زہریلی چائے پلا کر مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انکم میں حصہ مانگنے پر وکٹورین ایگزیکٹو مارکی کے مالکان نے پارٹنر کو بہیمانہ تشدد اور زہریلی چائے پلا کر مار ڈالا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان رانا اعظم’ محمد اعجاز’ ارشد سنیارا’ خرم شاہ وغیرہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کینال پارک وی آئی پی بلاک کی رہائشی نبیلہ طارق نے بتایا کہاس کا خاوند طارق محمود کینال روڈ پر واقع وکٹورین ایگزیکٹو مارکی میں حصہ دار تھا اور جب اس نے مذکورہ پارٹنر سے انکم میں حصہ مانگا تو ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آ کر طارق نے حساب کرنے کا کہا تو مذکورہ ملزمان نے مارکی بلایا اور طارق محمود کو ہراساں کیا اور کمرہ میں بند کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور چائے میں کوئی چیز ملا کر پلائی، جسکی وجہ سے حالت خراب ہونے پر گٹ والا کے قریب ہسپتال پہنچایا اور حالت مزید خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال لائے جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گیا تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ جس پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں