فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حسینیت سکھا تی ہے کہ سرکٹ سکتاہے لیکن باطل کے سامنے جھک نہیں سکتا،ظلم،جبر اورناانصافی کے خلاف آواز اٹھانااورڈٹ جاناہی حسینیت کا اصل فلسفہ ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا نے میدان کربلامیں حق وصداقت کی بالادستی کیلئے لازوال قربانی دی اورباطل قوتوں کے سامنے حق کا علم بلند رکھااور دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش فرمایا۔انہوں نے کہاکہ شہدا کا مقام یہ ہے کہ واقعہ کربلاسے لیکر تاقیامت، حضرت امام حسین اوران کے رفقائے عظیم شہادت کا تذکرہ احترم کے ساتھ ہوتارہے گا لیکن اس کے برعکس جس نے ظلم کیا،جبر کا رویہ اختیارکیا اس کا انجام صرف رسوائی تھا آ ج دنیا اس کا نام صرف ظلم کی علامت کے طورپرلیاجاتاہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ سورہ آل عمران کی آیت نمبر 169میں ارشادباری تعالیٰ ہے اورجولوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے انہیں ہرگزمردہ نہ سمجھو،بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں،انہیں رزق دیاجاتاہے یہ آیت مبارکہ واضح کرتی ہے کہ شہید کامرتبہ رب کے حضوردائمی زندگی کا ہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ میرے پیر ومرشد حضرت علامہ سیداحمدسعیدکاظمی رحم اللہ تعالی علیہ، سرکاردوعالم ۖکا یہ فرمان عالیشان اکثر اپنی تقریر میں بیان فرمایاکرتے تھے کہ شہید قتل (شہادت) کے وقت اتنی ہی تکلیف محسوس کرتاہے جتنی تم سے کوئی چیونٹی کے کاٹنے یاچٹکی بھرنے محسوس کرتاہے ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کا مزیدکہناتھاکہ آج کے اس فتنہ پروردورمیں اپنی اولادکی تربیت قرآن وسنت کے مطابق کرنا اوران کے دلوں میں صحابہ کرام،اہل بیت اطہاراوربزرگان دین کی محبت پیداکرناناگزیرہے۔




