حضرت بابا نور شاہ ولی عربی کا عرس مبارک24,23,22جولائی کو ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک وہند کی عظیم بزرگ ہستی’ ولی کامل حضرت بابا نور شاہ ولی عربی رحمة اﷲ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بروز بدھ’ جمعرات’ جمعتہ المبارک بتاریخ 22، 23، 24جولائی کو ہو گا، بمقام پکی ماڑی عقب لاری اڈہ فیصل آباد میں واقع دربار شریف حضرت بابا نور شاہ ولی رحمة اﷲ علیہ کو غسل مبارک 22جولائی بروز بدھ کو 5:30 بجے بعدنماز عصر دیا جائیگا۔ عرس مبارک کی نورانی وجدانی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کرے گی۔ اس موقع پر تلاوت قرآن پاک’ نعت خوانی’ علمائے کرام کے خطابات ہونگے اور عالم اسلام کی سربلندی مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی’ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی وخودمختاری اور سلامی ممالک کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں