فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے982ویں سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے 12اگست بروز منگل کو خصوصی تقریبات ہونگی، مہمان خصوصی الحاج مولوی محمود صدر میلاد کمیٹی ریل بازار دن گیارہ بجے لنگر کا افتتاح کرینگے، بعد نماز ظہر چوک گھنٹہ گھر فیصل آباد میں ختم پاک ہو گا۔ حضرت علامہ مولانا احمد رضا نوری مہتمم جامعہ قادریہ رضویہ دن 2بجے اپنے دست مبارک سے دودھ کی سبیل کا افتتاح کریں گے، حاجی گلزار احمد نسیم نے بتایا کہ حضرت سید عثمان بن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں چوک گھنٹہ گھر فیصل آباد تقریبات کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، منتظمین و معاونین میں سیٹھ حامد، محمد انعام، ملک عبدالرزاق، ملک یاسر رزاق ، ملک عبدالمنان، محمد ایوب، گیلانی شاہ، ایم انور ، شیخ عرفان ، ارسلا ن حسین شاہ ، محمد کاشف، محمد حسن ، محمد بلال ، حارث علی، عامر علی، عبدالرزاق ،غلام جیلانی، عبدالرئوف ، محمد اشرف، نعمان حیات، سلیمان حیات، محمد شہزاد، محمد عرفان، وقاص وسیم ، ملک محمد اشرف اورمحمد منور شامل ہیں۔




