فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مظلوم مدینہ ، امیر المومنین خلیفتہ المسلمین ، پیکر شرم و حیا ، دوہرے داماد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ، ناشر قرآن سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی دینی و ملی ، سیاسی وسماجی اور اسلام و پیغمبر اسلام کے لئے دی جانے والی خدمات ناقابل فراموش اور سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں آپ کا دور حکومت مسلم حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ بلکہ قابل تقلید ہے ان خیالات ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی قاری محمد ارشد خالد محمود اعظم آبادی ڈاکٹر طارق عباس چوہدری افتخار احمد فراز حافظ عبد الرحمن عابد قاری محمد اکرم عاصم احسان الحق نے شہادت ذوالنورین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔




