حضرت مولانا صوفی عتیق اللہ سلفی انتقال کر گئے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ملک کے ممتاز عالم دین استاذ العلما ولی کامل شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی عتیق اللہ سلفی مدیر جامعہ سلفیہ ستیانہ بنگلہ 80سال کی عمر میں انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)ان کی نمازِ جنازہ مرکز علوم اسلامیہ ستیانہ بنگلہ اور دوسری نمازِ جنازہ ہائر سیکنڈری بوائز سکول 36 گ ب ستیانہ میں ادا کی گئی ۔ مرحوم نے اپنے پیچھے بیوہ 6 بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ، ناظم اعلی علامہ عبدالرشید حجازی ، مولانا محمد یوسف انور ، سید سبطین شاہ نقوی ، علامہ معتصم الہی ظہیر ، حافظ محمد یونس آزاد ، ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ ، قاری محمد ارشد ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری بشیر احمد عزیزی ، مولانا بہادر علی سیف ، چوہدری حبیب اللہ عطار ، مولانا اکرام اللہ طور ، ڈاکٹر طارق عباس چوہدری ، عبدالقیوم انور قاری محمد اکرم عاصم ، حافظ عبد الرحمن عابد ، مولانا محمد احسان و دیگر نے مولانا عتیق اللہ سلفی کی دینی و ملی ، رفاعی و سماجی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات ایک بہت بڑا قومی سانحہ ہے ۔ ایسی عالم باعمل اور مستجابات الدعا شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے ۔ مرحوم نے ساری زندگی انتہائی سادگی اور درویشانہ انداز میں گزاری ۔ ان سے فیض حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ اندرون و بیرون ممالک میں قرآن وحدیث کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف عمل ہیں ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں