حضور اکرمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما وامید و ا ر ایم پی اے رانا احمد شہریار خان ، تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون،طارق جانباز نے کہاکہ ماہ ربیع الاول شریف کا چاند عالم اسلام کو مبارک ہوہمیں زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانے کی اشد ضرورت ہے’ حضور اکرمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے تاجدار ختم نبوت حضرت محمد مصطفی کریم ۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا ہی کافی نہیں سیرت مصطفی ۖ پر عمل کرنا بھی اشد ضروری ہے آج دربدر کی ٹھو کریں امت مسلمہ اس لئے کھا رہی ہے کہ قرآن و سنت کو چھوڑ کر مغربی یلغار کو اپنا رہی ہے دنیا وآخرت میں حقیقی کامیابی کیلئے نبی کریم ۖ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ، بلاشبہ دین حق کے رستے پر چلنے والے ہی فلاح پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں