حضور نبی کریمۖ تمام کائنات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری ، سماجی شخصیت اور ممبرایف پی سی سی آئی محمد ظفر معراج نے کہا ہے کہ حضور اکرمصلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام کائنات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو جنت نظیر بنایا جاسکتا ہیانہوں نے حکومت پرزوردیا کہ ربیع الاول میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ پر تمام صوبوں اور اضلاع میں کانفرنسز منعقد کرکے نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویصلی اللہ علیہ والہ وسلمسے آگاہی دی جائے ۔ اسلامی تعلیمات سے آگاہی دے کرہی نئی نسل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔انتہاء پسند قوتیں اسلام کے نام پر گمراہی پھیلا رہی ہیں جبکہ اسلام امن، سلامتی اور محبت کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرمۖ کی سیرت مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں