حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہباز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آگاہی عبدالجبا ر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے کی۔ واک کا آغاز ہیلتھ آفس سے کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ملازمین، سٹاف اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچانے کا مثر ذریعہ ہیں اور ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم 30،اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف آگاہی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔چیف آفیسر ہیلتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد امراض کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔واک کے شرکاء نے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آگاہی پیغامات درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں