حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ادارہ آگاہی کی طرف سے معلوماتی واک اور سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی واک یونین کونسل 181 بابو والا اور یونین کونسل 162آر ایچ سی 30 ج۔ب میں منعقد کی گئی۔ آگاہی سیشن برائے عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بابو والا یونین کونسل181، اور دی ارقم سکول ولی پورہ گلی نمبر 2یونین کونسل275میں منعقد کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آگاہی عبدالجبار نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچانے کا موثر ذریعہ ہیں اور تمام والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔جس کے دوران عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف آگاہی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد امراض کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔ انہوں نے شہریوں، اساتذہ کرام اور علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔ سکول کے بچوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے چارٹ اور پلے کارڈز تیار کئے۔ ادارہ آگاہی بتعاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد یہ آگاہی مہم جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں