لاہور( بیورو چیف)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد 29 اور 30 اکتوبر جبکہ 5 نومبر کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے موسیقی کے پروگراموں میں پرفارم کریں گیدمام، جدہ اور ریاض میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔حمیرا ارشد کے ہمراہ پاکستان سے گلوکار سجاد حیدر اور ذیشان روکھڑی بھی ان پروگراموں میں شرکت کریں گے جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دیگر گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ان پروگراموں کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے پسندیدہ فنکاروں کو براہِ راست سننے کا موقع ملے گا۔




