حنان شاہد اور سفیان خان انجریز کی وجہ سے لیگ سے باہر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پرو ہاکی لیگ کیلئے روانگی سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا،حنان شاہد اور سفیان خان انجریز کی وجہ سے لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ منظور الحسن نے کھلاڑیوں کی انجریز کی تصدیق کردی۔حنان شاہد کی ہیمسٹرنگ انجری نے ایک بار پھر ان کے لیے مسائل میں اضافہ کیا ہے جبکہ سفیان خان کو گھٹنے میں دوبارہ تکلیف ہوگئی ہے،ان دونوں کی جگہ عبدالمنان اور بشارت علی کو لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں بلالیا گیا ہے۔پرو ہاکی لیگ کے لیے ٹیم کی روانگی 9 جون کو شیڈول ہے جہاں اسپین اور بیلیجیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلے جانے ہیں،اس کے بعد لندن میں انگلینڈ اور بھارت سے بھی دو دو میچز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں