4منشیات فروش خواتین گرفتار،7کلو چرس برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے منشیات فروش چار خواتین کو گرفتار کر کے 7کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ایئر پور ٹ کے انسپکٹر وسیم طارق نے بتایا کہ تھانہ ساندل بار کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی خاتون ارینہ زوجہ امجد سے باز پرس کی تو اس نے منشیات فروش خواتین کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے جس پر پولیس پارٹی نے چلڈرن ہسپتال سے منشیات فروش خاتون نبیلہ زوجہ ندیم کو سواتین کلو سمیت قابو کر لیا، تھانہ صدر کے علاقہ 215ر۔ب سے بدنام زمانہ منشیات فروش شکیلہ بی بی زوجہ افضل کو سوا دو کلو چرس ، فیکٹری ایریا پولیس نے پرتاب نگر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انیلہ عرف بھابھی زوجہ عرفان کو سوا کلو چرس اور تھانہ رضا آباد پولیس نے عباس نگر کے قریب چھاپہ مارکر منشیات فروش آمنہ بی بی عرف کاکا کڑی زوجہ ذوالفقار کو آدھا کلو سے زائد چرس سمیت قابو کر لیا۔، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر کے مزید برآمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں