فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے راہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاںمحمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت ملکی مفادمیں بہتر فیصلے کر رہی ہے خطہ میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا مثبت کردار سب کے سامنے ہے فیول بچت کے لئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث پاکستا ن میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے غربت ‘ مہنگائی ‘ بے روزگاری بتدریج خاتمہ ہورہاہے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں آخرمیں انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اصلاحات پر بھر پور توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔




