فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹر ا نکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما اور پاکستا ن پیپلز پارٹی پی پی 114کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور گجر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، گیس پٹرولیم مصنوعات، آٹا ، گھی ، چینی کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا اعلان کرے نہ کہ مزید معاشی مشکلا ت کا شکار کیا جائے کہ جس کی وجہ سے آج مڈل کلاس طبقہ بھی معاشی طور پر شدید پریشانی کا شکار ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے مارکیٹیں اور بازاروں میں کاروبار زندگی متاثر ہو چکے ہیں شہری مہنگائی کی وجہ سے بازاروں کا رخ نہیں کر رہے ایسے حالات میں تاجر برادری کہاں سے اخراجات پورے کرے مسائل اور مسائل نے غریب قوم کو زندہ درگور کر کے رکھ دیا ہے ملکی معیشت کے استحکام کے دعوے کرنیوالے عام غریب شہری کی حالت زار پرسنجیدگی سے غور کریں جو آج اپنا پیٹ بھرنے کیلئے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔




