فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ان کے لیڈر ہیں جب موجودہ حکومت ختم ہوگی تومسلم لیگ ن میں شامل ہو جائوں گا مانگی حکومت میں شامل نہیں ہوسکتا-وہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسراراحمدمنے خان مرحوم کے صاحبزادے اور بیرسٹر عمراحمدمنے خان کے چھوٹے بھائی علی احمدمنے خان کی دعوت ولیمہ میں گفتگوکررہے تھے-اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری۔سابق سینیٹر فاروق احمد خان۔سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی۔سابق وفاقی وزیر میاں جاویدلطیف ۔فیسکوکے چیئر مین عمرفاروق خان ۔سابق اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزحاجی اکرم انصاری۔مہرحامدرشید۔چوہدری فقیرحسین ڈوگر۔راناعلی عباس خان۔کرنل (ر)چوہدری غلام رسول ساہی۔ میاں طاہرجمیل۔علی گوہر خان بلوچ۔راناشعیب ادریس۔میاں عرفان منان۔ مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری شاہدمحمودبیگ۔راجہ دانیال۔رانااحمدشہریارخاں اوردیگر بھی موجودتھے-شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نوازشریف ایک قابل اور باوقار سیاستدان ہیں ان کے ہردور میں ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے گئے- انہوں نے کہاکہ وہ جمہوریت میں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے حق میں نہیں اگر کوئی سیاستدان کرپشن یادیگر غیر قانونی معاملات میں ملوث ہے تواس کے خلاف عدالت کو کارروائی کرنی چاہئے-ان کاکہناتھاکہ اسراراحمدمنے خان مرحوم ان کے قریبی دوست اورمیاں نوازشریف کے باوقار ساتھی تھیان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت ان کے لئے باعث فخر ہے-




