فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے صدر حاجی محمد اکرم انصا ر ی نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور امن برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ کہ عاشورہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسول، سید الشہداء امام عالی مقام علیہالسلام اور آپکے جا نثار ساتھیوں کی لازوال شہادت کی یاد دلاتا یہ ضرو ر ی ہے کہ محرم الحرام میں ہم انی صفوں میں اتحاد ،اتفاق کی فضاء قائم رکھیں بین المسا لک ہم آہنگی کو فروغ دیکر ملک اور اسلام دشمنو ں کے مکروہ، مذموم عزائم کو نا کا م بنا دیا جا ئے ،موجودہ وفاقی پنجاب حکو مت اور فیصل آباد ڈویژن و ضلعی انتظامیہ نے محرم کے سلسلہ میں جو سکیورٹی پلان تشکیل دیا اسکے تناظر میں ضروری ہے کہ تمام علماء کرام اور عوام الناس سکیورٹی کے حوالہ سے متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کریں۔




