جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ چک نمبر 106گ ب میں بندیشہ کبڈی کلب اور شانی سیال کبڈی کلب کے مابین نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا میچ میں بندیشہ کبڈی کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12پوانٹس کی برتری سے شانی سیال کبڈی کلب کو شکت دی مہمان خصوصی سینیٹر و وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدر ی اور ایم این اے بلال بدر چوہدری نے اول آنیوالی ٹیم کو 2لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو 1لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری،سابق صدر بار ایسوسی ایشن عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعید انور بھولا و دیگران نے چک نمبر 106 گ ب میں نمائشی کیڈی میں مہمان خصوصی شرکت کی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دیہات میں سڑکات کو کارپٹ بنایا جا رہا ہے اور جو بھی وعدے کئے گئے ہیں انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا حکومت عوام الناس کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے نمائشی کیڈی میں بندیشہ کبڈی کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 پوانٹس کی برتری سے شانی سیال کبڈی کلب کو شکست دی، نمائشی میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور ایم این اے بلال چوہدری نے اول آنیوالی ٹیم کو 2لاکھ روپے اور دوسرے نمبر آنیوالی ٹیم کو 1لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ نمائشی میچ میں شرکت پر طلال چوہدری اور بلال چوہدری کو روایتی سواری بگی میں بٹھا کر گرائونڈ میں لایا گیا اور شاندار استقبال کیا گیا، پگڑیاں پہنچائی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔




