حکومت مسئلہ کشمیر حل کر کے دم لے گی

سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت میں لے جانے اور آبی جارحیت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکومت وقت کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور آنیوالے دنوں میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ نہ صرف اجاگر ہوا ہے بلکہ اقوام متحدہ نے بھی اس کو حل طلب مسئلہ مان لیا ہے جو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں