حکومت معاشی صورتحال کو سنوارنے پر توجہ دے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCIکے سابق نائب صدر، سپریم ا درانجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدرحاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل ، چیئر مین میاں عبدالمنان اور سینئر رہنمائو ںنے کہا ہے کہ ملکی ترقی ، خوشحالی اور معاشی نظام کو مضبوط بنانے میں صنعت و تجارت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومت کو اسکا احساس نہیں انہوں نے گیس، بجلی ، پٹرول کی قیمتوں اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کو حکومت کے پالیسی میکروںکی زیادتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ناقابل بردا شت اضافہ نے عام آدمی کو ہی نہیں صنعتکاروں اورتاجروں بھی بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ملک میں کاروباری سر گرمیاں محدود ہونے سے تاجر طبقہ بے حد پریشان ہیں ۔دوسری طرف ملک کے متوسط طبقہ کے عوام زندگی گزارنے کیلئے ناقابل برداشت مشکلات کا شکار ہیں لیکن اسکی پرواہ کئے بغیر حکومت بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے ۔انہوںنے حکومت سے ا پیل کی کہ ڈنگ ٹپائو پالیسی کو ترک کرکے معاشی صورتحال کو سنوارنے کی طرف توجہ دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں