فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ ہر طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا راج ہے ۔ بجلی’ گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ۔ایک طرف غریب عوام کو اپنی روٹی پوری کرنے کیلئے سو سو جتن کرنے پڑتے ہیں اوپر سے جان لیوا بجلی اور گیس کے بلز غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ چینی بحران حکمرانوں سے کنٹرول نہیں ہو رہا ہے ۔ چینی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے ڈکیتی اور چوروں کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔




