فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرول کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 80روپے کم کرنے اورموٹر سائیکل رکشاں مال بردار گاڑیوں کے لیے 100 رو پے کی سبسڈی کوزخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف قرار دیاہے۔ ان کا کہناتھاکہ اس مسئلہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ کی تمام اشیا مہنگی ہو گئی ہیں جس سے غریب عوا م کے چولہے ٹھنڈے ہو جا ئیں گے وزیراعظم اگرعام آ دمی کے حالا ت سے باخبرہیں توانہیں ایسے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جس سے غریب عوام خوشحال ہوں اس وقت عوام سییوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی مشکل ہے واپڈانے میٹر رینٹ میں 600 روپے فکس کردیئے ہیں جوکہ ظلم اونس انصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام بھی ممکن نہیں انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف غریب عوام کو ہرسطح پر ریلیف دیا جائے بلکہ انڈسٹری کوبھی غیر ضروری ٹیکس سے نجات اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں انڈسٹری چلے گی تو مزدوربھی خوشحال ہوگا اور ملک میں معاشی استحکام بھی آ ئے گا۔




