فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح ڈیڑھ سال میں صوبہ کے 9 کروڑعوام کو مشکلا ت سے نکال کر خوشحالی کے راستے پرگامزن اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جوعملی اقدامات کیے ہیں وہ میاں نواز شریف کی پالیسی اور تقلید ہے انکاکوئی ماضی میں کوئی وزیراعلی ثانی نہیں بجٹ میں بھی عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا گیا ہے-انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ٹولے کو حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے اپنے ساڑھے تین سالہ کردارپرغور کرناچاہئے-معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پر توجہ دینے والوں نے لوٹ مارسے خودکو خوشحال اور مہنگائی سے عوام کوکیابدحال اب سے مزید بہتری کاکرنا چاہئے۔




