فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے کبھی انکا ر نہیں کیابلکہ وہ خودانکارکرتی رہی ہے اب لانگ مارچ میں ناکامی بدنا می اوراسکے اپنے ارکان باہرنہ نکلنے پر مزاکرات کیلئے منت سماجت کر رہی ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی وسیاسی استحکام جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ماضی میں کئی بار مزاکرات کی پیشکش کی مگرپی ٹی آئی انکارکرتی رہی اس کا ایجنڈا بھی بانی کی رہائی کاہوتاہے جوممکن نہیں یہ کام عدالت کاہے حکومت کانہیں-ساس انہوں نے کہا کہ شہروں پرچڑھائی جلسے جلوسوں سے مجرم رہانہیں ہوتے میاں نواز شریف نے قانون کاراستہ اختیار کیا جس کے بعد وہ سرخرو ہوئے ملک کے موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کوبھی سڑکوں پر تماشے لگانے کی بجائے قانون کاراستہ اختیار کرناچاہئے- انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینیئر ارکان اعتراف کررہے ہیں کہ لانگ مارچ کی کوئی تیاری نہیں تھی پارٹی کمزورہوچکی ہے جبکہ قیام امن کے لیے کے پی حکومت کی رٹ بھی نہیں ہے،




