حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر وامیدوار پی پی 98 رانا فراز انیس نمبردارنے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں اور دو وقت کی روٹی کے لئے عوام پاکستان معاشی تبا ہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے مہنگی بجلی اور انگنت ٹیکسو ں سے اسوقت ملک کا ہر صنعتکاروا یکسپو ر ٹر مشکلات کا شکار ہے اس میں سب سے زیادہ بلکہ بنیادی کردا ر پالیسیوں کے عدم تسلسل کا ہے انہوں نے کہا کہ برآمدات اورزرمبالہ کے ذخائراسوقت تک نہیں تاجراور ریٹیلرزور زرمبادلہ کے ذخائر کواسوقت تک نہیں بڑھایا جا سکتا جب تک بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کی جاتیں انہوں نے کہا کہ سخت پالیسیو ں کے باعث سخت پالیسیوں کے باعثلوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں کیونکہ انکی مشکلات بڑھ جاتی ہیں وزیر اعظم محمد شہبازشر یف سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل و برآمدی سیکٹر کی ترقی کی طرف مثبت اقدامات اٹھائے جائیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں