اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ کرلیا’3سال کے لیے یورو اور سکوک بانڈز کے ذریعے فنڈز لینے کا پلان ہے۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کیمطابق گرین بانڈ،سکوک اور دیگر بانڈزجاری کرنیکی تیاری کی جارہی ہے، غیرملکی بینکوں اورمالیاتی اداروں سے بولیاں طلب کرلیں،بین الاقوامی بینکوں کو انڈر رائٹرز اور لیڈ منیجرز بنانیکا منصوبہ ہے،حکومت کم شرح سود پر قرض لینے کی کوشش کریگی، مارکیٹ حالات دیکھ کر قرض لینے کا وقت طے کیا جائے گا۔ حکام وزارت خزانہ کیمطابق بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے فنڈز درکار ہیں،3 الگ کنسورشیمز کے ذریعے فنڈزحاصل کیے جائیں گے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کومتوجہ کرنے کے لیے روڈ شوزہوں گے، پاکستانی روپے میں ڈالرسیٹلڈ بانڈزجاری کرنیکی بھی تجویزہے، حکومت کاکم لاگت اورکم شرح سود پر قرض لینے کا پلان ہے،گزشتہ دنوں 7 فیصد شرح سود پر 75 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے گئے۔




