فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستد ا ن رانا زاہد توصیف نے حکومت کے اس غیر مستحسن فیصلہ کو ناقابل فہم اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیا ہے کہ جس کے تحت لوگ اپنے گھروں میں سولر کی جتنی بھی پیداوار کریں گے۔ حکومت ان سے 10یا 11 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید کرے گی ۔ اور بعد ازاں صارفین کی تیار کردہ بجلی 50یا 60روپے فی یونٹ واپس لوٹائے گی۔ یہ ایسے لوگوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے کہ جنہوں نے قرض لے کر سولر کی انویسٹمنٹ کی۔ رانا زا ہد توصیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دن کے وقت تو مرد حضرات گھروں میں نہ ہونے کے باعث بجلی کی کھپت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ کیونکہ لوگ فیکٹریوں، ملوں، دکانوں دفاتر وغیرہ چلے جاتے ہیں۔ اس لیے رات کے وقت بجلی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی باعث تشویش ہے کہ جس کے مطابق حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ لے گی ۔




