اسلام آباد (بیوروچیف) مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحا ل سے پٹرولیم قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاو کے باعث حکومت نے پٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا عندیہ دے دیا، وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیا ہے کہ کہ حکومت پیٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرکے قیمتوں کے تعین سے اپنا کردار کم کرنا چاہتی ہے۔




