گوجرہ(نامہ نگار)بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افرادکے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔شور شرابہ سن کر لوگوں نے جان بخشی کرائی۔چک نمبر 285ج ب کی بیوہ رضیہ بی بی کومحمد بلال وغیرہ چار افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ملزمان خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ۔شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے ۔جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




