گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو تشددکا نشانہ بنانے اور بالو ںسے پکڑ کر گھسیٹنے والے افرادکے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ سعد گارڈن کی عظمی ناہیدکو خالد جاوید وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے ٹھڈوں مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اورملزمان خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے شور واواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کرکے اس کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔




