خدشہ ہے کہ مزید منی بجٹ بھی آئیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ عوام دوست نہیں نہ ٹیکس فری ہے خدشہ ہے کہ مزید منی بجٹ بھی آئیں گے بجٹ میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے کوئی پالیسی شامل نہیں، ریلیف کی بجائے تمام طبقات کوتکلیف دی گئی ہے ان کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پرپیش ہونے والے بجٹ پربہتری کی توقع ممکن نہیں-انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ویمت میں کمی نہیں کی گئیبجلی اورگیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی ضرورت تھی مگر حکومت نے قیمتوں میں کمی نہیں کی بجلی کے بلوں میں بھی غیر قانونی سرچارج وصول کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کوعوام کاکوئی احساس نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں