خراب نتائج دینیوالے سکول و اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنیکا حکم

لاہور (بیوروچیف) نہم میں خراب نتائج دینے والے سکول واساتذہ کی فہرستیں تیارکرنیکا حکم دیدیا گیا، سکول ایجوکیشن کی ٹیم پہلی بار خراب نتائج دینے والوں کی فہرستیں تیار کرے گی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق خراب نتائج دینے والے اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا، اربوں خرچ کرنے کے باوجود زیرو رزلٹ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وزیر تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ احتساب اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولوں سے کرونگا۔ انکا کہنا تھا کہ اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کی بھی فہرست تیار کی جارہی ہے، اچھے نتائج پر اساتذہ کو انعامات سے بھی نوازا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں