خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ویژن کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئرو بیت المال نے ایک بار پھرخصوصی افراد کے لئے اسسٹیٹو ڈیوائسز اور وہیل چیئرز کی فراہمی کے لئے پروگرام منعقد کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت ضلع فیصل آباد پہلے ہی معذور افراد میں 298 مختلف معاون آلات تقسیم کر چکا ہے۔اس موقع پرمعذور افراد کے لئے چلڈرن ہوم ہال سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں معاون آلات کی تقسیم اور13 خصوصی افراد کو الیکٹرک بائیکس،الیکٹرک/ موٹرائزڈ وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈز ڈیوائسز دی گئیں۔سابق رکن اسمبلی حاجی اکرم انصاری،ممبر چیف منسٹر میڈیا سیل عدنان سیالوی، ڈویژنل کوآرڈینیٹر رانا وارث حسین، ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرخالدہ رفیق اورنمائندہ سیلانی ویلفیئرٹرسٹ محمد اسلم نیشرکت کی۔تقریب میں 4 الیکٹرک بائیکس،2 الیکٹرک/ موٹرائزڈ وہیل چیئرز،7 ہیئرنگ ایڈز ڈیوائسزتقسیم کی گئیں اور سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے خصوصی افراد کو کپٹرے بطور گفٹ مہیا کئے گئے۔تقریب میں آنے والے خصوصی افراد کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کاوش کو سراہتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں