خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے جدید ماحول فراہم کیا جارہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں خصوصی بچوں کے لئے مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسیلنس فعال ہوگیا ۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سیکرٹری اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کے ہمراہ سنٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کیا۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے خصو صی بچوں کے ساتھ وقت گزارا،تفصیلی بریفنگ بھی لی۔خصوصی بچوں نے خوبصورت ادارہ دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ یہ بچے جنہیں وزیراعلیٰ اپنے بچے کہتی ہیں ان کی اولین ترجیح ہیں۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے کہا وزیراعلی مریم نواز اور ان کی ٹیم ان بچوں کے لئے والدین والا درد رکھتی ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ان بچوں کے ساتھ محبت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی، خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے جدید ماحول فراہم کیا جارہا ہے، جدید تھراپی، تشخیص اور تربیت کی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔خصوصی بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تجربہ کار اساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں