خصوصی تعلیم کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت،ترقیاتی اقدامات جاری

لاہور ( بیو رو چیف )محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے خصوصی تعلیم کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اسی سلسلے میں سینئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچرز کے لیے منعقدہ پروموشن لنک ٹریننگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔گورنمنٹ اِن سروس ٹریننگ کالج فار ٹیچرز آف سپیشل چلڈرن میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال سید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب اساتذہ میں سرٹیفکیٹس اور پروموشن شیٹس تقسیم کیں۔محکمہ کے مطابق تربیتی کورس کے دوران اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کے عہدوں پر ترقی کے لیے درکار انتظامی اور تدریسی امور سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال سید نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد خصوصی تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار، انتظامی صلاحیتوں اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ محفوظ، دوستانہ اور معاون تعلیمی ماحول بھی فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں