خفیہ معلومات فراہم کرنے پر 2تھانیدار ضلع بدر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے جرائم پیشہ افراد سے روابط رکھنے اور خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پاداش میں چوکی انچارج سمیت دو تھانیداروں کو ضلع بدر کر دیا، ضلع بدر ہونے والوں میں چوکی انچارج مجاہد ہسپتال اے ایس آئی رضوان عظمت پنوں کو ضلع جھنگ اور اے ایس آئی شہباز کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھیج دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوکی انچارج مجاہد ہسپتال اور اس کے ساتھی تھانیدار کے تھانہ مدینہ ٹائون کے وسیم باجوہ منشیات بارے خفیہ معلومات جرائم پیشہ افراد سے شیئرز کرنے اور منشیات فروشوں سے مراسم رکھنے کے شواہد ملے تھے۔ جس پر آر پی او نے دونوں تھانیداروں کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں