خلیل طاہر سندھو کی اسلام آباد میں ہنگری کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت

اسلام آباد(بیورو چیف)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے اسلام آباد میں ہنگری کے قومی دن کی تقریبات میں یوتھ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (YDF) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رحمت کے ساتھ شرکت کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ یہ پاکستان اور ہنگری کی دوستی کا جشن منانے والی ایک شاندار شام تھی۔ ہنگری کے سفیرڈاکٹر زولتان ورگا اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر ڈورا گنزبرگر کی گرمجوش مہمان نوازی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔انہوں نے ہنگری کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اور کہاکہ ہماری دوستی اور تعاون ہمیشہ پروان چڑھتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں