خواتین میں کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ہنر پر مبنی تعلیم خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو نہ صرف انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں کاروبار کے قابل بھی بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف ہوم سائنسز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بینش اسرار نے ہوم سائنسز انسٹیٹیوٹ اور ویمن انڈسٹریل ہومز کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بیکنگ ٹیکنیکس کی عملی تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔ ڈاکٹر بینش اسرار نے کہا کہ خواتین کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے اس دور میں خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انڈسٹریل ہومز کی انچارج صدف اقبال نے کہا کہ خواتین میں کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں