خواتین کو اغوا کرنیوالے قانونی گرفت میں آ گئے

گوجرہ (نامہ نگار) مختلف واقعات میں شادی شدہ خوا تین سمیت تین خواتین کو اغوا کر لیا گیا ۔ چک نمبر 95ج ب کے عبدالشکور نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیا کیا ہے کہ اسکی ہمشیرہ صلا ة بی بی اپنے کمسن بچے کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ سلیمان وغیرہ تین افراد آ گئے اور دنو ں ما ں بیٹے کو اغوا کرکے فرار ہو گئے ، علا وہ ازیں چک نمبر 372 ج ب کے نصیر علی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقد مہ درج کرایا ہے کہ اسکی چودہ سا لہ بیٹی بابرہ گھر میں موجود تھی کہ چک نمبر 373 ج ب کے اشتیاق وغیرہ تین کس آ گئے اور اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے جبکہ چک نمبر 322 ج ب کے عا بد علی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی شادی شدہ ہمشیرہ عا صمہ بی بی چک نمبر 416 ج ب میں موجود تھی کی نا معلو م افراد اسکو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں