فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔بانی ویمن چیمبر روبینہ امجد، صدر شاہدہ آفتاب سمیت دیگر عہدیداران موجود تھیں۔خاتون محتسب نے ویمن چیمبر کی ممبران سے ملاقات کی اور خواتین تاجروں اور کاروباری شخصیات سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کام کی جگہ پر ہراسمنٹ کے خلاف قوانین اور حفاظتی اقدامات پر آگاہی دی اور کہا کہ خواتین کو محفوظ اور باوقار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں ہراسمنٹ کے خلاف موثر پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شکایات کے بروقت ازالے کے لئے محتسب آفس کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے قانونی راستہ اختیار کرسکتی ہیں۔ویمن چیمبر کی جانب سے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔خاتون محتسب نے تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔پرسنل سٹاف آفیسر حافظ فاروق انور بھی موجود تھے۔




