خواتین کے کردار اورروزگار کے فروغ کیلئے آگاہی سیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جی آئی زیڈ (GIZ)کے تعاون سے، خواتین کے کردار کو مضبوط بنا کر روزگار کے فروغ (WE)اور بہتر طرزِ حکمرانی و کاروباری ماحول (BGBE) منصوبوں کے تحت، جنہیں یورپی یونین اور جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ)کی مشترکہ مالی معاونت حاصل ہے، پی ایچ ایم اے فیصل آباد نے آج پی ایچ ایم اے ہائوس میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن کا مقصد شرکا کو ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر میں خواتین کے روزگار کے فروغ، کام کی جگہ کے معیار میں بہتری، اور ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ شرکاء کو جی آئی زیڈ کے ذریعے ممبر صنعتوں کے لیے دستیاب معاونت، سہولیات اور مواقع کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یہ اقدام پی ایچ ایم اے فیصل آباد کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس صنعت میں جامع ترقی، پائیداری اور بین الاقوامی مسابقت کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں