فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف حضرت خواجہ سید ذوالفقار احمد چشتی معینی اجمیری کا عرس مبار ک27 اپریل 2026 بروز پیر بمطابق 9 ذیقعد بمقام چشتی دربار نزد درگاہ حضرت بابا نور شاہ ولیپکی ماڑی میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہوگا۔ تقریبا ت ِ کی صدارت خواجہ حافظ سید شفقات احمد چشتی معینی اجمیری کریں گے جبکہ خواجہ سید عبدِمعین چشتی اجمیری مہمان ِخصوصی ہونگے۔تقریباتِ عُرس کا آغازنمازِعصر کے بعد تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہو گا ۔ حضرت خواجہ سید ذوالفقار احمد چشتی معینی اجمیری کے مزارِاقدس پر رسم ِ غسل شریف وچادر پوشی ہوگی ۔آقائے دوجہاں سرورِکونین ۖکے حضور نذرانہ نعت پیش کیا جائے گا۔ محفلِ سماع ہوگی۔محفلِ سماع کے بعد محفلِ ختم شریف و دُعا ہوگی اور حاضرین میں لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی تقریباتِ عُرس اختتام پذیر ہونگی۔




