خوبانی کے طبی فوائد

اسلام آباد (بیوروچیف) خوبانی ایک ذائقہ دار پھل ہے جو ذائقہ اور غذائیت دونوں سے مالا مال ہوتی ہے۔ یہ پیلے یا نارنجی سے پھل وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں، جس کا ذائقہ مختلف اقسام کے لحاظ سے میٹھا ہوتا ہے۔ خوبانی تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں دستیاب ہوتی ہے اور کسی بھی حالت میں اس کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ خوبانی میں دو خاص غذائی اجزا وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ذریعے انسان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام کی جانچ پڑتال کے لیے بھی وٹامن اے کا کردار اہم ہے۔ خشک خوبانی صحت کے استعمال سے صحت پر مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ اس میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔تقریبا ایک سو گرام خشک خوبانی میں 241کیلوریز، 5گرام فیٹ، 4گرام پروٹین، 3گرام فائبر، 63گرام کاربو ہائڈریٹس، 1160ملی گرام پوٹاشیم، 3ملی گرام آئرن، 55ملی گرام کیلشیم، 2مائیکرو گرام سیلینیم، 180مائیکرو گرام وٹامن اے، 1ملی گرام وٹامن سی، جب کہ 10مائیکرو گرام فولیٹ پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں