خوشخبری’ سولر پینلزکی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5کلو واٹ سسٹم کی قیمت پانچ لاکھ 50ہزار روپے ہوگئی،جو پہلے چھ لاکھ روپے تھی تھی،7کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر 6لاکھ روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 کے وی والا سولر سسٹم، جو پہلے 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ روپے میں دستیاب تھا، اب 9 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے کے قریب ہے۔15 کے وی والا سولر سسٹم پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں لگتا تھا، جبکہ اس وقت اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک ہو گئی ہے ،سولر سسٹمز کی قیمتوں میں گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں